کویت نے مسافروں پر ایئر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا

کویت۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت حکومت  نے یکم جون سے 2021 ائیر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کویت سے جانے والے ہر مسافر سے تین دینار اور آنے والے ہر مسافر سے دو دینار ایئرپورٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یہ ٹیکس کویتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سب سے لاگو ہوگا۔ ٹیکس کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ حکومتی عہدیدار نے کہا ہےکہ دنیا بھر کے ہوائی اڈے یہ ٹیکس فضائی کمپنیوں پر مقرر کیے ہوئے ہیں جو ایئرپورٹ سروسز کے بدلے لیا جاتا ہے۔

دیگر ہوائی اڈوں کی طرح ہمارے یہاں بھی اسے لاگو کیا جائےگا۔ کویت ایئرپورٹ نے جو ٹیکس مقرر کیا ہے وہ بین الاقوامی اور علاقائی ہوائی اڈوں کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کا نفاذ یکم جون 2021 سے کیا جائے گا۔

Comments are closed.