عرب میڈیا سروس کے مطابق کویتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے پیش نظر لگائی جارہی ہے جو آئندہ اعلان تک جاری رہے گی ۔
کویتی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد 14 دن کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا اور اس کے لیے ان کو ایک ہفتہ حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹل اور دوسرا ہفتہ گھر میں پورا کرنا لازمی ہوگا۔
اس سے قبل کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک سے کویت پہنچنے والے مسافروں کو 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔
Comments are closed.