ویلنسیا میں 14 منزلہ عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیاہے۔آگ عمارت کی پانچویں منزل سے شروع ہوئی اور بالائی منزلوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ شہر کے کئی حصوں سے آگے کے شعلے نظر آرہے ہیں تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
ویلنسیا سٹی کونسل کی فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ متعدد منزلوں کی بالکونیوں میں پھنسے شہریوں کونکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شہر میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہسپتالوں کے برن یونٹ کو ایکٹو کردیاگیاہے جبکہ ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیایے پولیس نے شہریوں کو متاثرہ علاقے کے قریب جانے سے منع کیاہے۔
ایمرجنسی یونٹ کو شام ساڑھے چھ بجے آگ کی اطلاع ملی۔ جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں۔ شہر کی مئیرماریا خوسے بھی آگ والی جگہ پر پہنچ گئی ہیں
Comments are closed.