سولہ امریکی ریاستوں نے ایمرجنسی نفاذ پر ٹرمپ کیخلاف مقدمات دائر کردیئے

واشنگٹن: امریکا کی سولہ ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نفاذ کے اعلان کیخلاف مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ صدرٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کے لیے فنڈز اجرا نہ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا صدارتی اختیار استعمال کیا تھا۔

مقدمہ کیلفیورنیا میں امریکی ضلعی عدالت میں پیر کو دائر کیا گیا۔کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ژیویئر بیکرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر کے ملکی آئین کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قانون کی عملداری کی بدترین توہین کی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کسی قسم کا سرحدی بحران نہیں ہے، ایمرجنسی کا نفاذ غیر ضروری ہے اور صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ شاید وہ عدالت میں یہ مقدمہ ہار جائیں۔

ریپبلکن انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی ریاستوں میں کیلی فورنیا، کولاراڈو، کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، ہوائی،  الینائس، مائین، میریلینڈ، مشی گن، منی اوسٹا، نیویڈا، نیوجرسی، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورجینیا شامل ہیں۔

Comments are closed.