سپین کے دو صوبوں نے سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا۔ گزشتہ روز سپین کی وفاقی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیاہے۔ جس کے تحت صوبائی حکومتوں کو اپنی حدود کے اندر قوانین کے نفاذ اور پابندیوں کی اجازت دی گئی یے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد صوبوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو آئینی تحفظ بھی فراہم کیاگیاہے۔

صوبوں کواختیارات ملنے کے بعد سپین کے دو صوبوں اراگون اور آستریس کی جانب سے زمینی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیاہے۔اراگون کی جانب سے پابندی کانفاذ آج رات سے جبکہ آسٹریس میں منگل کی رات سے شروع ہوگا۔ دونوں صوبوں کی جانب سے سرحدوں کی بندش 15روز کے لئے کیاجائے گا۔شہریوں کو ضروری کام کے لئے صوبوں کے اندر آنے اور جانے کی اجازت دی جائے گی۔عدالت سے اجازت کے بعد ناوارا،لاریوخ کی جانب سے ہی اپنے علاقوں کو بند کررکھایے۔

گزشتہ روز ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سپین کے تمام صوبوں میں رات کا کرفیو لگا دیاگیاہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کرفیو 11 بجے سے 6 بجے لگانے کا اعلان کیاگیاتاہم صوبوں کو اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار دیاتھا۔ کاتالونیا میں رات 9 بجے سے تمام کاروبابند کرنے کے ساتھ 10 بجے سے کرفیوں شروع کرنے کا اعلان کیاگیا۔

Comments are closed.