اسپین کے حکام نے میڈرڈ اور اس کے اطراف میں لاک ڈاؤن وسیع کردیا جس کے بعد تقریباً 10 لاکھ افراد اس کا حصہ بن گئے ہیں۔میڈیاکے مطابق میڈرڈ کے ہیلتھ حکام نے کہا کہ نئے قواعد و ضوابط کے تحت بڑے پیمانے پر لاکھوں افراد پر اپنے ضلع سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان قواعد کا اطلاق پیر سے ہوگا۔
پابندیوں کے خلاف میڈرڈ کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے درجنوں افراد نے مظاہرہ بھی کیا جس میں صوبائی صدر کے استعفے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔
یورپ کے کئی ممالک میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور فرانس اور پولینڈ میں ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں۔
Comments are closed.