میڈرڈ پابندیوں میں توسیع، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان

میڈرڈ۔ ہسپانوی صوبے میڈرڈ حکومت نے کورونا وباء کے پھیلاو کے باعث پابندیوں میں توسیع کرنے کا اعلان کردیاہے نئی پابندیاں 15 فروری تک نافذ رہیں گی۔

نئی پابندیوں کے تحت اگر آپ لاک ڈاون والے زون میں تو آپ کی نقل و حرکت محدود ہوگی۔ شہریوں کو کام ہسپتال کے علاوہ علاقے سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔زونز کے اندر شہریوں کو گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی تاہم دوسرے علاقے کے لوگ متاثرہ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔کرفیو کے اوقات کار رات 10 بجے سے 6 بجے تک ہوگا۔

بار ریسٹورنٹس، سینما، تھیٹر،کھیل کے میدان، جم، کھلے رہیں گے تاہم ان کو صرف 50 فیصد افراد کے داخلے کہ اجازر ہوگی۔پولیس حکام نئی پابندیوں پر عملڈرآمدکو یقینی بنائیں گے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی پر 60 یورو سے 600 یورو جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 6لاکھ یورو تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ اپنے علاقے سے باہر جانے کے لئے آپ کو فارم پر کرکے ساتھ رکھناہوگا

Comments are closed.