عازمین حج کے قافلوں کی مکہ مکرمہ آمد، بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا احتیاطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور آج سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا اس سلسلے میں مکہ سے باہر سے آنے والے عازمین حج نے مسجد الحرام پہنچ کر طواف القدوم کی سنت ادا کی۔وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔

طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ کل رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ احتیاطیں اور اقدامات کورونا وبا کے باعث کی جارہی ہیں جس کے باعث اس سال صرف 60 ہزار ویکسین لگوانے والے کو عازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے تاہم مناسک کی ادائیگی کے لیے گروپس تشکیل دیئے جائیں گے جو اپنی اپنی باری پر مناسک ادا کریں گے۔

Comments are closed.