نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوآہ میں چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ اسٹیشن کا قیام

ماناگوا: نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوآہ میں چائنا میڈیا گروپ کے باقاعدہ رپورٹنگ اسٹیشن کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ بیرون ملک قائم ہونے والا چائنا میڈیا گروپ کا190 واں رپورٹنگ اسٹیشن ہے۔
اس دن نقاب کشائی کی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور نکاراگوا کے کمیونیکیشن اینڈ سول افیئر کمیشن کے نمائندوں نے باضابطہ طور پر تعاون اور تبادلے کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد میڈیا کے شعبے میں یہ پہلا تعاون کا معاہدہ  ہے۔ نکاراگوا کے صدر کے مشیر لوریانو اورٹیگا، چینی وزارت خارجہ کے نمائندے،چائنا میڈیا گروپ کے اہلکاروں ،مقامی سیاسی شخصیات اور میڈیا حلقوں، ثقافتی اور تعلیمی حلقوں سمیت تقریباً سو کے قریب نمائندوں نے نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

موجودہ یادداشت کے مطابق ، فریقین نکاراگوا سمیت وسطی امریکہ میں نیوز پروگرام ،دستاویزی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے تعاون کی کوشش کریں گے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جان سکیں۔

Comments are closed.