اونٹاریو: خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمان خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت کو دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا۔اونٹاریو اور اس کے جنوب مغربی شہر لندن میں لوگوں نے 7 کلومیٹر مارچ کیا جو جائے واقعہ سے متاثرہ خاندان کے گھر کے پاس مسجد تک تھا۔
اسی جگہ کے قریب ہی حملہ آور نیتھانیئل ویلٹمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔مذکورہ واقعے کے خلاف ہونے والے مارچ میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ’یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں‘، ’نفرت کے مقابلے میں محبت‘ جیسے جملے درج تھے۔
اسی طرح کے مارچ کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے گئے۔متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کی خاموشی کے بعد مختلف مذاہب کے نمائندوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کی اور لندن میں 30 ہزار افراد پر مشتمل مسلم کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔
Comments are closed.