سپین میں مسلم کمیونٹی کی 14 سالہ جدوجہد کے بعد مانریسا شہر میں مسجد قائم

سپین کے سیاحتی شہر بارسلونا کے نواحی شہر مانریسا میں مسلمان کمیونٹی کی 14 سالہ جدوجہد کے بعد ایک شاندار مسجد قائم ہو گئی۔

بارسلونا کے نواحی شہر مانریسا کی مسلم کمیونٹی کی برسوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد شاندار مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس مسجد کا نام الفتح رکھا گیا ہے، جس میں سینکڑوں افراد بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں، مسجد مسلم کمیونٹی کی جانب سے دیئے گئے عطیات سے تعمیر کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں صدر اسلامک کمیونٹی مانریسا عبدالرحیم حاجی، محمد الکدووی، اسلامک کمیونٹی یونین کاتالونیا کے صدر محمد الغدونی، قونصل جنرل ماروکو شریف چیرکاکوی، مئیر مانریسا مارک الوحی گواردیا، کارلس آرمینگو سسکاریس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور جنریرالیتات، نے شرکاء سے خطاب کیا۔

پاک فیڈریشن سپین کے صدر ثاقب طاہر، چیف کوآرڈینیٹر بزنس کونسل سید ذوالقرنین شاہ اور چئیرمن ویلفئیر کونسل راجہ شفیق کیانی نے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کی، پولیس افسران و مقامی عہدیدار بھی تقریب میں شریک ہوئے، اور تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کے علاوہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی قونصل جنرل بارسلونا مراد وزیر کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر شرکت نہ کرسکے۔

بشکریہ راجا شفیق کیانی،بارسلونا

3 Comments
  1. Thzxab says

    cheap fenofibrate 200mg buy tricor 160mg generic buy cheap generic fenofibrate

  2. Cdwint says

    buy cialis 40mg online buy sildenafil 100mg sale order sildenafil online

  3. Rwyshd says

    buy zaditor generic tofranil 25mg us buy cheap generic tofranil

Comments are closed.