سپین میں 8 فروری سے آوٹ ڈور ماسک کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ہسپانوی وزیرصحت کیرولینا ڈاریاس کے مطابق منگل 8 فروری سے بیرونی جگہوں پر ماسک کا استعمال پر پابندی ختم ہوجائے گی۔ وزراء کونسل اس کی منظوری بہت جلد دے گی۔ حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شامل ہونے کے فوری بعد نافذالعمل ہوگا۔

بیرونی جگہوں پر ماسک کا استعمال 24 دسمبر سے نافذ کیاگیاتھا۔یہ فیصلہ کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث کیاگیاتھا۔ تاہم فیس ماسک کا استعمال پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرونی جگہوں پر برقرار رہے گا

Comments are closed.