بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان میں ہسپانوی سیاسی جماعت سیوتادانوس کے وفد نے قونصل جنرل آف پاکستان عمران علی چوہدری سے الوداعیہ ملاقات کی۔ ملاقاتی وفد میں پاکستانی نژاد کونسلر بارسلونا سٹی کونسل طاہر رفیع، محترمہ جولیا، کونسلر سٹی کونسل بارسلونا اور ڈاکٹر عرفان مجید راجہ شامل تھے۔
محترمہ جولیا نے عمران علی چوہدری کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ عمران علی چوہدری حقیقی معنوں میں ہسپانیہ اور پاکستان کے دوست ہیں اور بارسلونا اُن کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بطور قونصل جنرل آف پاکستان اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ سیودادانوس جماعت کے بہترین دوستوں میں سے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد کونسلر طاہر رفیع نے اپنی جماعت کا پیغام قونصل جنرل کو پہنچایا۔ سیو دادانوس کی طرف سے بارسلونا کی یادگاری پلیٹ پیش کی گئی۔

قونصل جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر سوسانا بلتران، محترمہ بلانکا، جولیا اور طاہر رفیع دوسرے پارلیمنٹیرین کے ساتھ ہمیشہ اُن کا بہترین تعلق رہاہےاور وہ اس تعلق کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے بارسلونا کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عرفان مجید راجہ اور طاہر رفیع کی خدمات کو کھل کر خراج عقیدت پیش کیا۔
Comments are closed.