ایشیائی کمیونٹی میں فروغ تعلیم اور صحت کے پلیٹ فارم پیسکا کی حکومت کاتالونیا کے ادارہ برائے امیگریشن اور تعلیم کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کی تعلیم، بالخصوص ہسپانوی اور کاتالان زبان کے کورس، ایشیائی خواتین کے لیے تکنیکی کورسز معاشرتی انضمام کے لیے تعلیمی راستوں کی تلاش کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں جنرالیتات آف کاتالونیہ کے شعبہ امیگریشن، تارکین وطن اور انسداد نسل پرستی کی ڈائریکٹر محترمہ ایونیس رومیرواور سیکرٹری محترمہ پاؤلا تریباس موجود تھیں۔ ایشیائی کمیونٹی میں فروغ تعلیم اور صحت کے پلیٹ فارم پیسکا سے ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، مرکزی کوارڈینیٹرپیسکا عاصم رزاق، کونسلرطاہر رفیع، صدر پیس فار پیس ایسوسی ایشن علی رشید بٹ،
عاصم رزاق اور شمس العارفین صدر ایسوسی ایشن آف پاکستانیز ان مارتوریل بھی شامل تھے۔
ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ملاقات میں پاکستانی اور ایشیائی کمیونٹی کے لیے حکومتی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اور آگاہی کے پروگرامز شروع کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.