مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری

چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے تمام ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ تقریبِ حلف برداری کے بعد ہونے والی پہلی میٹنگ میں گاؤ کےشیائین کو ووٹنگ کے ذریعے ساتویں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔

   مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے تمام اراکین نے حلف اٹھایا ہے کہ “عوامی جمہوریہ چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون” کی حمایت اور نفاذ کریں گے ، عوامی جمہوریہ چین کے مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے وفادار رہیں گے، اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں گے ، قانون کی پاسداری کریں گے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی خلوصِ دل سے خدمت کریں گے۔

  مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے متعدد ممبران کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ ملک کی مجموعی ترقی میں مکاؤ کی شراکت پر توجہ مرکوز کریں گے، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے مواقع سےمستفید ہونے اور مکاؤ کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشش کریں گے ۔

Comments are closed.