گزشتہ روز اخبار میترو پولیتانہ نے بادالونا میں لڑائی کے بعد اس کو پاکستانی کمیونٹی سے جوڑا تھا۔ جس پر کمیونٹی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔سماجی شخصیت ماہر قانون وقاص مہر کی جانب سے پولیس چیف سے رابطہ کرکے اس حوالے سے شکایت درج کروائی گئی اور پاکستانی کمیونٹی کے ردعمل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
شکایت کے بعد پولیس نے اخبار کو خط لکھا کہ اس لڑائی میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ہے۔ اخبار نے خبرسے پاکستانی لفظ نکال دیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کو سراہا گیا اور شکریہ ادا کیا گیا۔
خبر کے بعدسوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سید شیراز، ماہر قانون عمیر ڈارو دیگر کی جانب صحافی سے رابطہ کیا گیا تھا اور اسے آگاہ کیا گیا کہ آپ کی خبر غلط ہے۔
Comments are closed.