بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گرکر تباہ،دونوں پائلٹ ہلاک

طیارہ راجستھان کے شہر بھمر میں گرکرتباہ ہوا،حادثے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل،بھارتی میڈیا

راجستھان : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کی ریاست بھمر میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے حادثے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہےکمیٹی حادثے کی وجہ معلوم کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments are closed.