ہسپانوی میری ٹائم سروس نے گران کناریا سے 110کلومیٹر جنوب مشرق میں 49 تارکین وطن کو ریسیکیو کیا۔ میری ٹائم سروس کے مطابق بچائے گئے مہاجرین میں 44 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ریسکیو کرنے کے بعد تمام تارکین وطن کو گران کناریا کی بندر گاہ پر لایا گیا۔ ریسکیو آپریشن پیر کے روزکیاگیا۔
حکام کے مطابق منگل کے روز لانزا روٹ سے مزید 66 افراد کو بچایا گیا جبکہ ایک اطلاع کے مطابق ایک دوسرے آپریشن میں مزید 45 افراد کو ریسکیو کیاگیا
Comments are closed.