منہاج ڈائیلاگ فورم کے زیر اہتمام مرکز
منہاج القرآن بارسلونا میںکمیونیکیشن سکلز پر مشتمل کورسز تشکیل دیئے گئے۔جس کا پہلا سیشن 13 ستمبر، دوسرا سیشن27 ستمبر،اور تیسرا سیشن11 اکتوبر کواحتتام پزیر ہوا۔کورسز کی احتتامی تقریب کاانعقاد 18اکتوبر کو ہوا۔
کورس میں حصہ لینے والے طلباء کے لیے کمیونیکیشن کے مختلف موضوعات پر ہسپانیوی ماہرین کے ساتھ نوجوانوں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا۔کورس کی اختتامی تقریب میں صہیب شبیر، فاطمہ انمول اور مراکش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ حسناءنےاپنے خیالات کااظہار احسن انداز میں کیا۔
احتتامی تقریب میں قونصل جنرل بارسلوناعمران علی چوہدری، انٹرکلچرل ڈائیلاگ کے کمشنر خالد غالی کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن سپین کے رہنما چوہدری محمد اقبال، خواتین کے حقوق کی تنظیم ACESOP کی بانی ڈاکٹر ہما جمشید نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام میں تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ میں
سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.