بارسلونا میں منہاج القرآن کی جانب سے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام

بارسلونا کے مشہور سیاحتی مقام رامبلہ راوال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جانب سے افطار پاپولرڈنر (Iftar Popular) کا اہتمام کیا گیا جس میں بنگلہ دیش، انڈیا پاکستان ، مراکش ، ترکش ، ہسپانوی ، اور کاتالان تنظیموں کے نمائندگان ، فیملیز نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔ رمبلا روال کی پر کیف فضا میں ازان مغرب کے ساتھ شرکاء نے روزہ افطارکیا-

منہاج القرآن سپین ہر سال افطار ڈنر کا انقعاد کرتی آ رہی ہے جس کا مقصد اپنے بچوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلتوں سے آگاہ کرنا اور مقامی اور پاکستانی فیملیز کے درمیان محبت ایثار قربانی اور آپسی تعلقات کو مظبوط بنانا ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروگرامزبارسلونا میں بسنے والی پاکستانی فیملیز کے درمیان ایک بہترین روابط قائم کرنے میں بھی انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاءنے ہسپانوی زبان میں روزے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔منہاج القرآن کے صدر حسنات مصطفے نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.