بارسلونا، 16 سال لڑکی سے رشتہ داروں کی مبینہ زیادتی، پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے لیا

بارسلونا۔ 16 سال سے کم عمر پاکستانی لڑکی سے زیادتی کا کیس سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر ڈی این اے کے لئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے ہی خاندان کے افراد پر زیادتی کا الزام عائد کیاہے۔ واقع بارسلونا کے علاقے پابلے نو میں پیش آیا.

16 سالہ لڑکی نے علی الصبح گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا اور مبینہ جنسی زیادتی کی اطلاع دی۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پولیس نے کسی کو گرفتار کیاہے یا نہیں۔

Comments are closed.