سپین کی سب سے بڑی بارسلونا موبائل ورلڈ کانگریس جون 2021 تک ملتوی

بارسلونا۔ جی ایس ایم اے کے سی ای او جان ہوفمین نے ایک بار پھر موبائل ورلڈ کانگرس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیاہے۔ موبائل ورلڈ کانگرس جون 2021 تک ملتوی کی گئی ہے۔موبائل کانگرس اب سال 2021 میں 28 جون سے یکم جولائی کو ہوگی۔

رواں سال کے ایڈیشن کو فروری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ایونٹ مارچ 2021 تک منسوخ کیاتھا لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ایونٹ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس میں ہرسال 1 لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں۔سال 2021 میں مرکزی نمائش کرنے والے تقریبا 85 فیصد اگلے ایڈیشن میں شریک ہوسکیں گے۔

Comments are closed.