بارسلونا۔ فائزرز اور بائیوٹیک کورونا ویکسین کے بعد امریکی کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین بھی سپین پہنچ گئی ہے۔ویکسین کی پہلی کھیپ آج صبح بیلجیم سے سپین پہنچی ہے۔ آنے والے چند دنوں میں ویکسین صوبوں کو مہیا کی جائے گی۔
یورپی میڈیسن ایجنسی نے گزشتہ ہفتے امریکی لیبارٹری کی تیارکردہ ویکسین کے یورپ میں استعمال کے لئے منظوری دی تھی۔ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی استرازینکیانے بھی یورپی ایجنسی کو ویکسین یورپ کو مہیا کرنے کے لئے درخواست دی ہے۔ استرازینکا نے آکسفورڈ کے ساتھ مل کر کوویڈ ویکسین تیار کہ ہے۔
وزارت صحت سپین کے مطابق آنے والے چھ یا سات ہفتوں تک 6 لاکھ سے زائد خوراکیں سپین پہنچیں گی۔نئی ویکسین کے آمد کے باوجود سپین میں ویکسین لگانے کی مہم پہلے سے طے کردہ منصوبے کے تحت جاری رہے گی۔ایک شہری کو فائزرزاور بائیو ٹیک کی ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔
Comments are closed.