سپین میں کسانوں نے دارلحکومت میڈرڈ میں اتوار کے روزاحتجاج کا اعلان کردیا

سپین میں کسانوں نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ کسانوں کی جانب سے اتوار کے روز دارلحکومت میڈرڈ میں احتجاج کا اعلان کیاہے۔ کسان یونین کے مطابق احتجاج میں 10 ہزار کسان، 1500 ٹریکٹروں کے ساتھ شریک ہوں گے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ سپین میں زراعت کو نقصان پہنچ رہاہے۔ ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس لئے وہ احتجاج ختم کرکے واپس نہیں جاسکتے۔کسانوں کا موقف ہے کہ ان کے پاس احتجاج کی بہت ساری وجوہات موجود ہیں۔

یونین کے نمائندے نے خبردار کیاہے کی جب تک ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے، حقیقی حکومتی نمائندے کسانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے دیہی علاقوں میں مظاہرے جاری رہیں گے۔

منتظمین کے مطابق احتجاج میں زیادہ تر کسان میڈرڈ، کاستیا لامانچا سے شریک ہوں گے تمام لوگ وزارت ایکولوجیکل ٹرانزیشن کے پاس جمع ہوں گے اور وہاں سے وزارت زراعت کی جانب مارچ کریں گے۔ریلی کےاختتام پر کسان علامتی طور پر۔ زراعت کو خون کا عطیہ دیں گے

Comments are closed.