پیرس۔ الجزیرہ کے مطابق فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں پر ٹیچر کے قتل کے بعد کریک ڈاؤن آپریشن شروع کیاگیا۔ جس کے تحت پیرس کے نواحی علاقے پینٹین کی مسجد کو عارضی طور پر 6 ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔مسجد کے دروازے پر چسپاں کیے جانے والے سرکاری حکم نامے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسجد انتظامیہ نے فیس بک پیج پر ایک ایسی تقریر شیئر کی جس میں اسکول ٹیچر کے قتل پر مبینہ طور پر اکسایا گیا تھا۔
پولیس نے کریک ڈاون کے دوران ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس نے ٹیچر کو قتل کرنے والے نوجوان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا اور مقتول ٹیچر کی اسکول برخاستگی کے لیے آن لائن مہم بھی چلائی تھی۔
فرانس میں 18 سالہ نوجوان نے اسکول ٹیچر کو لیکچر کے دوران پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھانے پر چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو تعاقب کے بعد گولی مار کر شہید کردیا تھا۔
Comments are closed.