پولیس نے بارسلونا(روبی) میں پاکستانی دکاندار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار لیا

ہسپانوی اخبار ایل پیریودیکو کے مطابق بارسلونا کے نواحی علاقے روبی میں قتل ہونے والے پاکستانی کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ گرفتار ملزمان کی عمریں 20 سال سے کم ہیں تاہم پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ ملزمان کا پولیس ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن کسی بڑی واردات میں کبھی ملوث نہیں پائے گئے۔دونوں ملزمان کو آج صبح گرفتار کیاگیاہے۔

واضع رہے 8 اکتوبر کی ملزمان دوکان سے چوری کرکے بھاگے جس کے بعد دوکاندار ان کا پیچھا کیا، پکڑے جانے سے بچنے کے لئے ملزمان نے چاقو کے وار کئے جوکہ جان لیوا ثابت ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری گواہان کے بیانات اور سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے عمل میں آئی ہے

مقتول پاکستانی محمد شہباز کی میت کچھ روز قبل پاکستان پہنچا دی گئی تھی۔ مقتول کا تعلق گجرات کے گاوں تریڑانوالہ سے تھا۔ وہ عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سپین میں مقیم تھےڈکیتی کی بہیمانہ واردات پر ہسپانوی و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور 11 اکتوبر کو سٹی کونسل کے سامنے مظاہرہ کیاگیاتھامظاہرے کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شہریوں کی جانب قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

Comments are closed.