بارسلونا میں پاکستانی تاجروں، دوکانداروں کو لوٹنے والے گروہ کے 5 ارکان گرفتار

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کو لوٹنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا
بارسلونا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرتشدد ڈکیتیوں میں ملوث 5 ارکان کو گرفتار کیاہے جو کہ پاکستانی تاجروں کی موبائل شاپس اور منی ٹرانسفر آفسز میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ان ڈکیتوں کا نشانہ زیادہ تر پاکستانی دوکاندار بن رہے تھے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7600 یورو نقد اور منشیات بھی برآمد کی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ڈکیت 15 مختلف علاقوں میں 15 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث نے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں انھوں نے 1 لاکھ 40 ہزار یورو نقدی اور 50 موبائل فون چوری ہوئے۔

Comments are closed.