بارسلونا: پولیس کا قبضہ مافیاکے خلاف آپریشن، متعدد رہائش گاہیں خالی کروالیں

بارسلونا۔ مقامی پولیس نے بارسلونا کے علاقے پابلے سیک کی گلی ہورتا میں عدالتی حکم کے تحت قبضہ مافیاکے خلاف آپریشن کیا۔ چوروں نے سیاحتی مکان پر کئی مہینوں سے قبضہ کررکھاتھا۔

ایک مقامی خاندان نے سیاحوں کے لئے ایک عمارت میں چھ رہائش گاہیں تعمیر کروائیں۔ کوروناوائرس لاک ڈاون کےدوران رہائش گاہیں خالی تھیں۔ چوروں نے عمارت خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان فلیٹس پر قبضہ جمالیاتھا۔

مقامی اخبار کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تمام فلیٹوں کو خالی کروالیاہے۔چوروں نے 2 ہزار اور 3ہزار کے عوض فلیٹ متعدد دومینکاننز کو کرائے پر دے رکھے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق متششدد کاروائیوں، دھمکیوں کے باعث متعدد شہریوں نے محلے سے چلے جانے کا فیصلہ کیا۔چور مکانوں میں گھس کر پیسے، الیکٹرانک سامان چوری کر لیتے ہیں۔دوسری جانب بارز اوردوکانوں کے تالے توڑنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

Comments are closed.