بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کا آغاز ہوگیا
دنیا بھر سے 25 ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ سال 2019 میں کانگرس کی نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی تھی
بارسلونا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگرس کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے 25 ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ سال 2019 میں کانگرس کی نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم وبائی مرض کے باعث رواں سال متعدد کمپنیوں نے کانگرس میں شمولیت سے انکار کردیاتھا
موبائل ورلڈ کانگرس چار روز تک پیر سے جمعرات جاری رہے گی۔جس میں مختلف موضوعات پرکانفرنسز کی جائیں گی۔ موبائل ٹیکنالوجی کی صنعت کو کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔گران بیا فیرا دی بارسلونا میں پروگرام کا آغاز کیا گیاہے جس میں 30 ہزار سے 50 ہزار کے قریب شرکاء جمع ہوں گے۔ ایک لاکھ مربع میٹر پر مصنوعات کے لئے 300 نمائش کی جگہوں کومختص کیاگیایے۔
موبائل کانگرس کی افتتاحی تقریب میں بادشاہ سپین فلپ 6، وزیراعظم پیدرو سانچز، کاتالونیا کے صدر پیری آراگونس،مئیر بارسلونا اور ہاسپتالت نے شرکت کی۔ٹیسلا کے بانی ایلن مسک 29 جون بروز منگل ورچوئل کانفرنس سے خطاب کریں گے
موبائل کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کےلئے ہیلتھ پلان مرتب کیاگیاہے۔ جس میں ماسک کا استعمال، الکوحل جیل، درجہ حرارت، اور کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیاگیایے۔ شرکاء کے داخلے کے لئے ایک ایپ جاری کی گئی ہے۔ موبائل ورلڈ کانگرس سے بارسلونا اور سپین کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ متعدد لوگوں کو روزگار کے ساتھ شہر میں سیاحت کو بھی فروغ ملتاہے۔
پاکستان سے چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور مختلف موبائل کمپنیوں کے سی ای او اس کانگرس میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.