موبائل ورلڈ کانگریس 2025 (MWC 2025) کا آغاز آج 3 مارچ 2025 کو اسپین کے شہر بارسلونا میں ہوا اورکانگرس 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس سال کے ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً 2,400 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں چین کی 300 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں۔ سپین کے بادشاہ فلپ ششم نے آج کانگرس کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا
موبائل کانگرس میں مصنوعی ذہانت، 5G اور 6G ٹیکنالوجیز پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے،
تقریب کے دوران 200 سے زائد کانفرنسز ہوں گی، جن میں شطرنج کے عالمی چیمپیئن گیری کاسپروف، ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک، اور گوگل کی سابقہ اعلیٰ عہدیدار کیسسی کوزیرکوف شامل ہیں۔
اور 5جی مصنوعی ذہانت کانفرنس کے اہم موضوعات ہوں گے، جہاں جدید AI کے بانی ژرگن شمڈہوبر بھی خطاب کریں گے۔
موبائل ورلڈ کانگریس ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، کمپنیاں اور صحافیوں کو بارسلونا کی طرف راغب کرتا ہے۔ 2025 ایڈیشن میں تقریباً 100,000 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے
بارسلونا میں منعقد ہونے والا موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) 2025 نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم تقریب ہے بلکہ مقامی معیشت پر بھی اس کے نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہر سال یہ ایونٹ ہزاروں شرکاء کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، جو مقامی ہوٹلوں، ریستورانوں، اور دیگر سروسز کے استعمال سے بارسلونا کی معیشت کو فروغ دیتے ہیں.
ماہرین کے مطابق رواں سال 95 فیصد ہوٹلز کے کمرے بک ہوئے ہیں۔ طلب میں اضافے کے باعث ہوٹلوں کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ بھی ہواہے۔
ٹیکنالوجی کے اس میلے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں، ماہرین، اور شائقین کو اکٹھا کرتی ہے، جس سے مقامی کاروباروں کو نمایاں فائدہ پہنچتا ہے۔
کاتالان صدر سلوادوراییا نے کہاہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہاتو کانگرس کا انعقاد 2030 کے بعد بھی بارسلونامیں ہوتارہے گا۔ منتظمین بارسلونا سے بہت مطمئن ہیں
Comments are closed.