سپین کے شہر بارسلونا میں 4 روزہ موبائل ورلڈ کانگرس اختتام پزیر ہوگئی ہے موبائل ورلڈ کانگرس میں مجموعی طور پر 2700 سے نمائش کنندگان، سپانسرز شریک ہوئے۔ ٹیکنالوجی کے اس جدید میلے کو دیکھنےکے لئے دنیا بھر اسے ایک لاکھ ایک ہزار افراد شریک ہوئے۔11 سو سے زائد مقررین نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ مقررین میں 40 فیصد نمائندگی خواتین نے کی۔ دنیا بھر سے 26 سو سے زائد صحافی اور تجزیہ کار بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
موبائل ورلڈ کانگرس میں 59 فیصد شرکاء نے بنیادی موبائل ماحولیاتی نظام سے متعلق صنعتوں کی نمائندگی کی۔ موبائل کانگرس کے سی ای او جان ہوفمین نے کہا کہ بارسلونا موبائل کانگرس دنیا کا سے بڑا کنیکٹیویٹی ایونٹ ہے۔ یہ ایونٹ ایک بار پھر کامیاب رہاہے۔
ٹیکنالوجی کے عالمی میلے میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز توجہ کا مرکز ہیں۔ رواں سال فلائنگ کار کا پرو ٹائپ بھی پیش کیا گیاہے۔ٹیلی کام، ٹرانسپورٹ، جدید کمپیوٹنگ، اسمارٹ فوبز، سیکیورٹی کے جدید فیچز، جدید ٹیکنالوجی کے ہسپتال اور ڈرون ٹیکنالوجی، چاند پر چلنے والی سمیت دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگرس میں دنیا بھر سے 88 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے تھے منتظمین کے اندازے کے مطابق رواں سے ٹیکنالوجی میلے کودیکھنے آنے والوں کی تعداد 95 ہزار تک پہنچنے کا عندیہ دیا تھا تاہم تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Comments are closed.