مرسیا: نیشنل پولیس نے زرعی شعبے میں غیر ملکی مزدوروں کا استحصال کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کرلیاہے گرفتار افراد کی عمریں 26 سے 48 سال تک ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں استحصال کرنے والے گروپ کا سربراہ بھی شامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق مرسیا میں نیشنل پولیس نے زراعت کے شعبے میں میں مزدروں کا استحصال کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔ یہ گروہ تارکین وطن مزدوروں سے کم اجرت پر کام کروانے میں ملوث تھاکام کے دوران ہر مزدور کو ایک باکس کے 60 سینٹ ادا کیے جاتے اور دن میں 12 گھنٹے کام کروایاجاتاتھا۔ یہاں پر 70 کے قریب افراد کام کررہے تھے۔
ہسپانوی اخبار کے مطابق پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے 10 مارچ تک آپریشن کرتے ہوئے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیاہے۔آٹھ افراد کو ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتارکیاگیایے۔اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد مراکشی نژاد اور نکارگون شہریت کے حامل ہیں۔
Comments are closed.