بارسلونا پولیس کا جعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف آپریشن، تین گرفتار

بارسلونا کی مقامی پولیس نے یوروپین پولیس اور سپین کی نیشنل پولیس کے ساتھ مل کرجعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار افراد مبینہ طور پر چوری کے ذریعے حاصل کی گئی دستاویزات کی خریدوفروخت میں ملوث پائے گئے ہیں۔

میترو پولیتانہ کے مطابق آپریشن کا آغاز رواں سال کے آغاز پر کیا گیا جس کے بعد پولیس نے 28 جولائی کو آپرہشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد سے 13000 یورو کی رقم 25 موبائل فون اور 2 ہزار سے زائد شناختی دستاویزات برآمد کی گئیں۔ دستاویزات کی چوری کے لئے کم عمر نوجوانوں کو استعمال کیا جاتاجوکہ چوری شدہ سامان اپنے باس کو دیتے جوکہ دستاویزات بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتاتھا۔ ضبط شدہ سامان بارسلونا میں تین مختلف گھروں سے برآمد کیاگیا۔ دستاویزات مڈل ایست اور شمالی افریقہ بھیجی جاتیں۔

تحقیقات کے دوران گروہ کی جانب سے ایک پیکٹ یونان بھیجا گیا پیکٹ کھولنے کے بعد اس سے 100 شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں جن میں سے 65 چوری شدہ تھیں۔ واضع رہے یورپین پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا ہے جس کے بعد متعدد یورپی ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔

Comments are closed.