نیدرلینڈز: کورونا وائرس کرفیو کے خلاف پرتشدد احتجاج

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا پابندیوں اور کرفیو کے خلاف نیدرلینڈ میں مظاہرے ہوئے۔ ملک گیر کرفیو کے خلاف پرتشدد مظاہرین نے پولیس کے ساتھ چھڑپیں کیں۔ایمسٹرڈیم میں سیکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملک بھر کے ایک درجن سے زائد شہروں اور قصبوں میں مظاہرے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 240 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد نیدرلینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ن کا طرز عمل احتجاج کے منافی ہے اور مجرمانہ تشدد ہے اور اسی طرح ہمارا بھی ردعمل ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اینڈوون نامی شہر میں مظاہرین نے کاروں کو نذر آتش کردیا، کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین نے کورونا وائرس کے تناظر میں عائد کرفیو کے خلاف احتجاج کے دوران ایک سپر مارکیٹ اور دیگر دکانوں کو بھی لوٹ لیا۔

1 Comment
  1. cheap flights says

    This is the perfect webpage for everyone who
    really wants to understand this topic. You understand so much its almost tough to argue with you (not
    that I actually would want to…HaHa). You certainly put a brand
    new spin on a subject that has been written about for a long time.

    Wonderful stuff, just excellent!

Comments are closed.