ہسپانوی حکومت مارچ میں نئی امدادی اسکیم کا اعلان کرے گی، نادیہ کالوینی

یورپی یونین کمیشن کی جانب سے امداد بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد اسپین حکومت نے بھی نئے امدادی پیکج شروع کرنے کا عندیہ دیاہے۔ ہسپانوی وزیر خزانہ نادیہ کالوینی نے کمیشن کے ماہانہ اجلاس میں شرکت سے قبل کہاہے کہ مارچ کے مہینے میں براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ خزانہ اور بینک آف اسپین مل کر اس پیکج پر کام کررہے ہیں۔ ایل پیریدیکو کے مطابق امکان ہے کہ نئی اسکیم اس رواں سال 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سال 2020 معیشت کے پہیے کو چلانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں شروع کی گئیں۔میں بے روزگار افراد کے لئے ایرتے، جبکہ کمپنیوں اور آتونومو کے لئے لئے آسان قرضے،اور امداد فراہم کی گئی۔جس کے لئے حکومت نے 40,800 ملین یورو کی رقم خرچ کی۔

انھوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لئے ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔سال 2021 میں معاشی نمو اور ملازمت کے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔حکومت لیبر ریفارمز اور پنشن سمیت متعدد قوانین کا جائزہ لے رہی ہے۔

Comments are closed.