خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے پیرسے ملک گیر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیاہے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بناپر کیاگیاہے۔اس سے قبل حکومت نے محکمہ صحت کی جانب سے سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگارکھاہے۔
ہفتے کے روز ملک میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے ۔جبکہ ملک کے ایک لاکھ آبادی والے علاقوں میں 232 کیسزسامنے آئے ہیں۔ آئرش وزیرصحت نے کہایے کہ حکومت کل کاروائی کا آغاز کرے گی، کارروائی فیصلہ کن ہوگی اور یہ ملک گیر کارروائی ہوگی۔
آج پارلیمانی اجلاس میں فیصلے کے بعد ملک گیر لاک ڈاون میں لوگوں کو دوبارہ گھر سے کام کرنے کی تاکید کی جائے گی۔ دوسروں کے گھروں کی طرف جانے پر پابندی باقی رہے گی۔ اس کے علاوہ سفر کے حوالے سے حدود مقرر کی جائیں گی
Comments are closed.