بارسلونا۔ سپین کی صوبائی حکوتوں کی جانب سے کوروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔نئے سال کے موقع پرکاتالونیا کی صوبائی حکومت نے اضافی نفری تعینات کرنے کا عندیہ دیاہے۔ پولیس کی اضافی نفری بارسلونا میں تعینات کی جائے گی تاکہ کوروناپابندیوں پر عمل درآمد ممکن بنانے کے ساتھ غیرقانونی پارٹیوں کو روکا جاسکے۔
حکومت نے رات 1بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا نافذ کرنے کا اعلان کیاہے اس موقع پر شراب نوشی اور منشیات کے ٹیسٹ کیے جانے کے ساتھ ماسک کے استعمال اور دیگر قوانین پر عملدرآمد ممکن بنایاجائے گا۔ اس موقع پر موسس اور مقامی پولیس کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔
رواں سال ماریاکرسٹینا پر آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم شہری بارسلونا میں کی جانے والی آتش بازی کا نظارہ 10 اضلاع سے کیاجاسکے گا۔پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو رات ایک بجے سروس فراہم کرے گی۔
Comments are closed.