بین الاقوامی خبر رساں ادارےکے مطابق نیوزی لینڈ کے صحت حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص گزشتہ ماہ آکلینڈ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا حصہ تھا۔آکلینڈ کے مڈل مور ہسپتال میں میں ہونے والی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 23 ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے میڈیاکے مطابق آج ہلاک ہونے والا شخص نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں میں سب سے کم عمر تھا، جس کی عمر 50 برس سے زائد تھی۔
حکومت کی جانب سے آکلینڈ کے شہریوں کو رواں ہفتے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت تو دی گئی تاہم سماجی اجتماعات کی تعداد کو 10 افراد تک محدود رکھا گیا تھا اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔حالیہ ہلاکت سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ پابندی 16 ستمبر تک نافذ رہے گی
Comments are closed.