بارسلونا۔کاتالونیا ہائی کورٹ نے رات کے کرفیو کی منظوری دے دی.کرفیو صرف 10 ہزار سے زیادہ آبادی والے اُن شہروں میں لاگو ہو گا جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کا عدد بہت زیادہ ہو۔ کرفیو کی ٹائمننگ رات 1 بجے سے صبح 6 بجے تک ہو گی، پچھلے لاک ڈاؤن کی طرح کرفیو کے دوران صرف باقاعدہ ثبوت کے ساتھ گھر سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔
کاتالونیا میں متعدد پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیاگیاہے۔کاتالونیا میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں رات کا کرفیو، اندرونی اور بیرونی ملاقاتوں میں 10 افراد کی حد، رات کے وقت ڈسکوکلب بند، ریسٹورنٹ پر پچاس فیصد کی حد، دکانوں میں 70فیصد کی حد جیسی پابندیاں شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سےپابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ اومیکرون وائرس کے باعث کیاگیایے۔ وائرس کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے بوسٹر شاٹس لگانے کاآغاز بھی کردیاگیایے
Comments are closed.