سپین نے آج 7 فروری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ فیس ماسک کی شرط کو باضابطہ ختم کردیاگیایے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کووڈ کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ 7 دنوں میں 9 ہزار 53 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
ہسپانوی وزیر صحت نے کہاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کی پابندی کا خاتمہ کردیاگیاہے جبکہ ہسپتالوں میں یہ پابندی نافذ رہے گی۔ یورپ میں 85.9فیصد بالغ آبادی نے ابتدائی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔ 65.4 فیصد نے پہلی بوسٹر جبکہ 22.2فیصد نے دوسری بوسٹر شاٹ حاصل کرلی ہے۔
سپین کے علاوہ جرمنی نے بھی ٹرینوں اور بسوں میں ماسک کی لازمی شرط کو ختم کردیاہے
Comments are closed.