خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے شہریوں کو جولائی سے کھلے مقامات پر ماسک کے بغیر گھومنے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والے شہریوں کو ماسک کی مکمل چھوٹ دی جائے گی۔
جنوبی کوریا نے ستمبر تک 52 ملین لوگوں میں 70فیصد کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرنے کا عندیہ دیاہے جو کہ ابھی صرف 7.7فیصد ہی مکمل ہواہے۔ ویکسین کی ایک خوراک لینے والے افراد جون سے ماسک کے بغیر اکٹھے ہوسکیں گے۔
منگل کے روز جنوبی کوریامیں کورونا کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 6 سو 82 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار 7 سو 40 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔
Comments are closed.