بیجنگ:تیرہ دسمبر چین میں نان جنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی روز صبح آٹھ بجے نان جینگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں تعمیر کیے جانے والے میموریل ہال کےاسمبلی سکوائر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس دوران قومی پرچم بھی سرنگوں رہا۔سال 2014 میں، چین کی اعلیٰ مقننہ نے 13 دسمبر کو نان جینگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ 13 دسمبر 1937 کو جاپانی جارحیتی افواج نے اس شہر پر حملہ آور ہوتے ہوئے قبضہ کر لیا تھا اور بعد کے چھ ہفتوں کے دوران ظالمانہ طور پر تقریباً 300,000 عام چینی شہریوں اور غیر مسلح سپاہ کا قتل عام کیا گیا۔
Comments are closed.