بارسلونا،قونصل خانہ پاکستان میں یوم سیاہ کشمیرکے سلسلہ میں تصویری نمائش کا اہتمام

قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں یوم سیاہ کشمیرکے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں بارسلونا اور گردونواح سے پاکستانی اور کشمیری شہریوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم دنیا کو دکھانے کے لئے تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کا کہناتھا کہ ہمارے سینے میں دل کشمیریوں کے لئے دھڑکتاہے، کشمیر پاکستان کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔27 اکتوبر مقبوضہ کشمیر کیلئے سیاہ دن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے۔

 ان کا کہناتھا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے

27اکتوبر 1947ءتاریخ کا وُہ سیاہ ترین دِن ہے جب ہندوستان نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اور تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج کشمیر میں اُتاردیں ۔ 27اکتوبروُہ سیاہ دِن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر پر ظلم وستم کاآغاز ہوا ۔

وانیہ سرور نے کشمیر کا ملی نغمہ پیش کیا

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک طارق محود نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول افتخار علی منگی نے پیش کئے

تقریب میں نظامت کے فرائض محترمہ صبغہ نے ادا کئے

Comments are closed.