او آئی سی‘‘ نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے او آئی سی کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کو تجویز پیش کی تھی ، جسے قبول کرلیاگیاہےاور پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔

وزیر خارجہ نے بھی کہاہے کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کےلیے وزیر اعظم عمران خان نےآواز اٹھائی، اسلامو فوبیا کے رجحان سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے، یہ دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کو یاد دہانی کروائی کہ ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف رجحان کو روکنے اور مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور نفرت کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے۔واضح رہے 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے دوران 51 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

 

Comments are closed.