امریکا میں اوورسیزپاکستانیزگلوبل فائونڈیشن کا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آگہی مکالمہ

شرکاء کی جانب سے سانحہ موٹروے کی مذمت، حکومت سے مجرمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

نیویارک: مختلف ممالک میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور تارکین وطن کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اوورسیز پاکستانیزگلوبل فائونڈیشن کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آگہی مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے شہر لانگ آئیلینڈ اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن شعبہ خواتین کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس تقریب کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے شعور اجاگر کرنا تھا، فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین کی صدر طاہرہ دین نے کی جب کہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رانا نسیم نے نبھائے۔

اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی اور ناسا کاؤنٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے امریکی و ایشیائی امور فرح موزو والا تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس مکالمے میں امریکا میں مقیم پاکستانی خواتین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سے پاکستان میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاتون سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاگیا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اوورسیززپاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اخترمہرنے تمام شرکاء خواتین ونگ اور آرگنائزیشن کے تمام عہدیدران اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا میں سفارتی مشن کو پاکستانی کمیونٹی ترجمانی کرتے ہوئے سانحہ موٹروے کے ملزمان کو کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ حکومت تک پہنچائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایڈوائزر علامہ سید تصور حسین گیلانی معاشرے میں عورت کے مقام، اہمیت اور انہیں خودمختار و با اختیار بنانے کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر مفصل انداز میں بیان کیا۔ اس موقع پر او پی جی ایف سیکرٹری اطلاعات نے وطن عزیز میں میں خواتین کے ساتھ ہونے جرائم بالخصوص زیادتیوں کے اعداد و شمار پیش کیے۔

اس موقع پرفاؤنڈیشن کے مرکزی سنیئر نائب صدر رانا جاوید اور نیویارک چیپڑ کے صدر منور ریاض، نائب صدر فوزیہ چغتائی اور جنرل سیکٹرئری طاہر سندھو نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.