حلقہ بیت الادب کی جانب سے سپین کے شہر بارسلونا میں عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا –
مشاعرہ کی صدرارت قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے کی ۔
اس عالمی مشاعرہ میں جرمنی ۔ لندن ۔ پیرس ۔ امریکہ سمیت مقامی شعرا نے بھی شرکت کی
مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعر رانا نیئر اقبال نے ادا کئے۔ خوبصورت شاعری پر حاضرین نے دل کھول کر شعراء کو داد دی۔
قونصل جنرل بارسلونا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاعر معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں دنیا میں آنے والے انقلابوں میں شعرا حضرات نے اپنے الفاظ سے اہم کردار ادا کیا۔
مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول مظہر حسین راجہ نے پیش کئے ۔
اس عالمی مشاعرہ میں امریکہ سے میاں عامر ۔ محترمہ فرزانہ فرحت لندن ۔ طاہرہ ارباب صاحبہ جرمنی ۔ شفیق مراد جرمنی ۔ محمود راہی اور کامران شفیق پیرس فرانس سے تھے
مقامی شعرا ارشد نذیر ساحل ۔ ارشد اعوان ۔ نیئر اقبال نجمی ۔ رؤف آرائیں ۔ راج کمار ۔ شبیر گلو ۔ شہباز جامی ۔ اشفاق احمد اور دیگر شامل تھے
Comments are closed.