رواں سال جولائی کے مہینے میں سپین نیشنل پولیس نے تراسا(وایس آکسڈینٹل) میں ایک سپرمارکیٹ پر چھاپہ مار کر ہم وطن کا استحصال کرنے والے پاکستان دوکان مالک کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ہفتے میں 7 دن کام کرتا تھاجبکہ ماہانہ 200 سے 400 یورو تنخواہ ادا کی جارہی تھی۔ دوکان پر کام کرنے والا شخص سپین میں غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔
نیشنل پولیس اور لیبر انسپکشن ٹیم نے چھاپہ مارا تو دوکان پر کام کرنے والے شخص نے دوکان کا ملازم ہونے سے انکار کیا تاہم گاہکوں سے رقم کی وصولی وہی کررہاتھا۔ متاثرہ شخص کم ازکم 9 مہینوں سے سپر مارکیٹ پر کام کررہاتھا۔ پولیس نے کہاہے کہ دوکان مالک متاثرہ شخص کی مجبوری سے فائدہ اٹھارہاتھا۔
دوکان پر کام کرنے والا شخص سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے کیونکہ اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد سپین میں نہیں ہے۔ گرفتار مالک مکان عدالت میں بیان کے بعد رہا ہوگیا تھا۔
Comments are closed.