بائیں بازو کی جماعت پودیموس کے سربراہ پابلو اگلیسیس اور وزیر داخلہ کو قتل کی دھمکیاں

بائیں بازو کی جماعت کے سربراہ پابلو اگلیسیس اور وزیر داخلہ فرنینڈو مرلاسکا کو گولیوں کے ہمراہ دھمکی آمیز خط موصول ہوئےہیں۔خط میں ان سے کہا گیایے کہ ان کا وقت پورا ہوگیاہے۔ اور ان سے عہدے چھوڑنےکا مطالبہ کیاگیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیسبک پر پابلو اگلیس نے خط اور گولیوں کی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

پابلو اگلیساس کے مطابق وزیر داخلہ کے علاوہ گواردیا سول کے سربراہ کو بھی ایسا ہی خط موصول ہواہے۔ تاہم گراندیس مارلاسکا نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

پابلو کا شمار سپین کے اہم سیاستدانوں میں ہوتاہے۔ ان کی جماعت نے 2020 کے انتخاب کے بعد پسوئے کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دی تھی۔ پابلو مارچ تک سماجی حقوق کے وزیر تھے۔انھوں نے میڈرڈ کے صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے عہدے سے استعفا دےدیا۔ میڈرڈ میں انتخابات 4 مئی کو ہورہے ہیں۔ سی آئی ایس سروے کے مطابق پودیموس 15 کے قریب سیٹیں حاصل کرسکتی ہے۔

وزیراعظم پیدرو سانچز نے دھمکیوں کے معاملے پر پابلو اگلیسیس اور مارلاسکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔ تاہم دائیں بازوں کی جماعتوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Comments are closed.