پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک کروڑ 85 لاکھ یورو کی امداد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے سکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو صحت ،توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں کے لیے فنڈ مہیا کرے گا۔ 15 لاکھ یورو ہارپو ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے دئیے جائیں گے ۔ امدادی رقم کے ذریعے پولیو کی روک تھام اور صحت سے وابستہ خواتین کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
Comments are closed.