ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرف ، پاکستانی حدود میں ایرانی بارڈر سے گوادر تک اکیاسی کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی گئی ۔ پائپ لائن کی تعمیر پر 45 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کیلئے وزارتی نگران کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ہے ۔پائپ لائن حکومتی کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس پائپ لائنز تعمیر کرے گی ۔اس کے لیے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے فنڈز استعمال کیے جائیں گے ۔ پائپ لائن کی تعمیر پر 45 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔
ذرائع کے مطابق پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے سے بھی بچ جائے گا ۔ایران نے پائپ لائن تعمیر نہ کرنے کی صورت میں حکومت پاکستان کو 18 ارب ڈالر ہرجانہ کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ابتدائی نوٹس دیا تھا ۔ایران سے ملنے والی سستی گیس سے صنعتوں کو فائدہ ہوگا ۔ نگران وزیر اعظم نے معاملے کے حل کے لیے ستمبر 2023 میں کمیٹی قائم کی تھی ۔
Comments are closed.